بلاول اور ان کی حکومت کرپشن کے ورلڈ ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے، فرخ حبیب

ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہنے والوں کا پھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ،فرخ حبیب

کراچی: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں بلاول اور ان کی حکومت کرپشن کے ورلڈ ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے۔

بلاول کی توجہ لوٹ مار پر ہے، پیسے مانگتے ہیں تاکہ کک بیکس لے سکیں: فرخ حبیب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے منصوبوں میں کرپشن پیپلزپارٹی کی پہچان بن گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ روشن سندھ کے نام پر کرپشن کی گئی اور اسی طرح اومنی گروپ و جعلی اکاؤنٹس بھی انہی کی پہچان ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 14 ارب روپے کی گندم چوری اورلاڑکانہ ترقیاتی پیکج بھی ان کی شان ہے۔

پٹواری نہ مولانا، حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، بلاول

انہوں نے کہا کہ 500 نیب زدہ افسران کو نوازنا، ٹینکرز و لینڈ مافیا اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن بھی پیپلزپارٹی کی پہچان ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 13 سال سے مسلسل پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن صوبے میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش آئے تو کراچی ڈوب جاتا ہے جس کے بعد نالوں کی صفائی وفاق کو کرانا پڑتی ہے۔

کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، فواد چودھری

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ، پانی کا کے فور منصوبہ اور سرکلر ریلوے کی تکمیل بھی وفاق کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں