خواتین کی کالز پر 15 منٹ میں پولیس رسپانس کو یقینی بنانے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کے سربراہ کی تبدیلی کا بھی امکان

لاہور: صوبہ پنجاب میں خواتین کی جانب سے موصول ہونے والی جرائم کی کالز پر 15 منٹ میں پولیس رسپانس کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انسانیت سوز واقعہ: ملزمان خاتون کے کپڑے اتروا کر ہمراہ لے گئے

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے صوبے کے تمام اضلاع میں فوری طور پر اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل قائم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے اس حوالے سے احکامات دیے ہیں کہ آئندہ ایک ہفتے کے اندر صوبے کے ہر ضلع میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو فعال بنایا جائے۔

پنجاب میں خاتون سے مبینہ اجتماعتی زیادتی کا ایک اور واقعہ

ہم نیوز کے مطابق آئی جی انعام غنی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ خواتین سے متعلقہ جرائم کی روک تھام اور مقدمات کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں گے۔

صوبہ پنجاب کے آئی جی نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل کے قیام کی کلوز مانیٹرنگ کریں گے جب کہ اضلاع میں بننے والے یہ خصوصی سیل سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی نگرانی میں کام کریں گے۔

ماں بیٹی سے زیادتی کیس: خواتین نے ملزمان کی شناخت کر لی

ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے ہدایت کی ہے کہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل میں فون کالز کی موصولی کے لیے مناسب ٹیلی فون لائنز کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں