مغربی سرحد کو محفوظ بنا دیا،کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف


سینیٹ اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے ارکان نے جی ایچ کیوکادورہ  اور آرمی چیف سےملاقات کی ہے، جنرل قمر  جاوید باجوہ نے کہا کہ بروقت اقدامات سے مغربی سرحد کو محفوظ بنا دیا۔

قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور کشمیر کے ارکان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔ پارلیمانی وفد کو سرحدی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کہا کہ پاک فوج نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں عوام کی مددسےبےمثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

مغربی سرحدپربروقت اقدامات سےبارڈرزکومحفوظ بنادیاگیا ہے اورکسی بھی قسم کی صورتحال پرقابوپانےکیلئےتیارہیں، خطےکی معاشی ترقی کیلئےافغانستان میں امن واستحکام انتہائی ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں ساتھ دینےکےعزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہمسئلہ کشمیرحل کیےبغیرخطےمیں امن واستحکام کاقیام ایک خواب ہے۔


متعلقہ خبریں