عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات وزارت توانائی کو موصول ہو گئی ہیں۔

سفارشات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے فی لیٹر کم کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں ہیں۔ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتیں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔

قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں