پی آئی اے کا طیارہ وزن کے حساب سے نیلام

پی آئی اے کا طیارہ وزن کے حساب سے نیلام

پی آئی اے


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا ہوا اے ٹی آر طیارہ نیلام کردیا۔ طیارہ ناکارہ تھا۔

آڈٹ رپورٹ: پی آئی اے کی تباہی کی وجوہ سامنے آگئیں

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے نے گلگت ایئرپورٹ پہ کھڑا ہوا اے ٹی آر طیارہ 8.3 ملین (83 لاکھ) روپے میں فروخت کردیا ہے۔ طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکیدار نے دی۔

ذرائع کے مطابق ناکارہ اے ٹی آر طیارے کا انجن اور دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا۔ طیارے کا وزن 4 ہزار کلو گرام تھا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق نیلامی شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے۔

پی آئی اے کی تباہی کے پیچھے کون؟

ایئر پورٹ پر کھڑے ہوئے اس ناکارہ طیارے کے دونوں انجنوں اور دیگر میکینیکل آلات نکال کر وزن کے حساب سے نیلام کیا گیا۔

اس ضمن میں ترجمان نے بتایا ہے کہ نیلامی کے لیے اس طیارے کی قیمت 0.844 ملین (8 لاکھ 44 ہزار روپے) رکھی گئی تھی لیکن اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام کیا گیا۔

پی آئی اے کی جانب سے نیلام کیا جانے والا طیارہ 20 جولائی 2019 کو اسلام آباد سے گلگت جاتے ہوئے رن وے پہ گرکر ناکارہ ہو گیا تھا۔ خوش قسمتی سے طیارے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

پی آئی اے کے 2 میزبان پر اسرار طور پر غائب

پی آئی اے کے آے ٹی آر طیارے کو اس وقت فرسٹ آفیسر مریم اور ساتھی پائلٹ اڑا رہے تھے۔


متعلقہ خبریں