یورپ: کورونا سے دسمبر تک دو لاکھ سے زائد اموات کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

کورونا: ویکسینیشن نہ کرانا اور کم ٹیسٹ، نئی اقسام کی پیدائش کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپ میں دسمبر تک کورونا کی وجہ سے دو لاکھ 36 ہزار لوگوں کی اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت یوروپی ممالک میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ نے تباہی مچا رکھی ہے جب کہ یورپ میں ویکسینیشن کی رفتار میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ۔

ڈبلیو ایچ او کی یورپ برانچ کے سربراہ نے کہا کہ وہ امریکی ڈاکٹر کی اس بات سے متفق ہیں کہ کورونا ویکیسین کی تیسری خوراک انتہائی حساس لوگوں کو انفیکشن سے بچانے میں مدد کرسکتی ہے۔

یورپ کورونا وائرس کی شدید لپیٹ میں، ہلاکتیں 30 ہزار سے بڑھ گئیں

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او خطہ میں شامل 53 میں سے 33 ممالک میں گزشتہ ایک ہفتہ سے زیادہ وقت میں کورونا کیسز کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔

دوسری جانب ستمبر میں برطانیہ میں پہلے سے اونچی کورونا وائرس انفیکشن کی شرح کے اور بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔


متعلقہ خبریں