ن لیگ میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آ گئے


مسلم لیگ ن میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آ گئے۔ رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے قومی حکومت کے قیام کی مخالفت کر دی۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قومی حکومت کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ملک کو آئین کے مطابق چلا لیں۔ پھر قومی ہو یا کوئی اور حکومت، اس کا سوچا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں قومی حکومت کی تجویز دی تھی۔

عمران نیازی نے میڈیا پر جو قدغنیں لگائیں کوئی اور حکومت ہوتی تو الٹ دی جاتی، شہباز شریف

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کوئی ایک جماعت ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی، ملک کو درپیش چیلنجز کا حل قومی حکومت کے قیام میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ شفاف انتخابات میں ہمیں موقع ملا تو قومی حکومت بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 74 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت کو کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر ہمیں ریاست کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے، کوئی سیاسی جماعت افغان مسئلے پر تنہا کیسے پالیسی بنا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں