بیوی کے جھگڑے سے بچنے کیلئے تھانے کو آگ لگا دی

قصور: پیپر ملز میں آتشزدگی، 2 مزدور جاں بحق، متعدد جھلس کر زخمی

نئی دہلی: بیوی کے غضب سے بچنے کے لیے شوہر نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا کر گرفتاری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں بیوی کے غصے سے بچنے کے لیے شوہر نے گھر کے قریب پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی اور پھر پولیس کے سامنے گرفتاری بھی پیش کر دی۔

پولیس نے ملزم ڈیوچھاڈا سے جب واقعے کی تفصیلات جانیں تو ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ایسا اپنے بیوی کے غصے سے بچنے کے لیے کیا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کا اپنی بیوی سے پیسوں اور اخراجات کے معاملے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا اور وہ ان روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آ چکا تھا۔ جن سے جان چھڑانے کے لیے اس نے یہ انوکھا اقدام اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر خاتون گرفتار

ملزم کا کہنا تھا کہ وہ پولیس اسٹیشن کے عقبی علاقے میں رہائش پذیر ہے اور اپنی بیوی کے جھگڑے سے خود کو بچانے کے لیے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دفعہ 436 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔


متعلقہ خبریں