پشاور کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پشاور کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

فوٹو: فائل


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کے  5 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے 5 مختلف علاقوں میں آج رات 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے ان میں فقیرآباد، حیات آباد فیز6، فیصل کالونی، زریاب کالونی اور اعجاز آباد شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مذکورہ علاقوں میں غیرضروری نقل وحرکت پر پابندی رہے گی۔ مذکورہ علاقوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں بدستور اضافہ سامنے آ رہا ہے اور اب بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 118 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 838 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60ہزار 119ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں نے کورونا ویکسین لوٹ لیں

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 52 ہزار 112 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی۔


متعلقہ خبریں