دیپیکا نے ہالی ووڈ کی دوسری فلم سائن کر لی


بھارت کی مشہور اداکارہ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کے لیے بڑی خبر، اسٹار اداکارہ ہالی ووڈ کی اپنی دوسری فلم میں کام کے لیے تیار ہیں۔

دیپیکا ایس ٹی ایکس فلمز اور ٹیمپل ہل کی رومانٹک کامیڈی میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی، اورساتھ ہی اسے اپنے “کا” پروڈکشن لیبل کے ذریعے  پروڈیوس بھی کریں گی۔

35 سالہ دیپیکا کا کہنا تھا کہ  وہ ایس ٹی ایکس فلمز اور ٹیمپل ہل پروڈکشنز کے ساتھ شراکت داری کر کے بہت خوش ہیں، اور ان کا پروڈکشن ہاوس بھی دنیا کے لیے موثر اور ثقافتی کہانیوں پر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ایس ٹی ایکس فلمزکے چئیرمین کا کہنا تھا کہ دیپیکا بھارت کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں۔ ان کی اداکاری کے ساتھ ان کی شخصیت بھی متاثر کن ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کی یہ فلم دو ثقافتوں کا مجموعہ ہوگی۔

دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے اپنی اس آنے والے ہالی وڈ پروجیکٹ کی تصدیق بھی کی۔

اس سے پہلے بھارتی اداکارہ 2017 میں  فلم سیریز ٹرپل ایکس ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ سے اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کر چکی ہیں، جس میں وہ ہالی ووڈ سپر اسٹار ون ڈیزل کے مد مقابل نظر آئی تھیں۔


متعلقہ خبریں