بشری انصاری کو ماضی کی یاد ستانے لگی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کو 90 کی دہاٸی کے اپنے رنگین بال یاد آنے لگے۔

سوشل میڈیا ویب ساٸٹ ٹویٹر پر بشریٰ انصاری اپنی رنگین بالوں کی ایک یادگار تصویر شیٸر کی جس میں ان کے بالوں پر مختلف رنگ ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)


اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے اپنے آپ میں تبدیلی لانا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، 90 کی دہائی میں میرا ہیئر اسٹائل صائمہ رشید نے بنایا تھا جو مجھے بہت پسند تھا۔

انہوں نے مذید لکھا کہ اس وقت میرے بالوں میں بہت سے رنگ تھے۔

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

آج بھی لوگ ان کی اداکاری اور شخصیت کے مداح ہیں۔ خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔


متعلقہ خبریں