اسامہ بن لادن کے خصوصی سیکیورٹی گارڈ افغانستان پہنچ گئے


امریکی انخلا کے بعد اسامہ بن لادن کا خصوصی سیکیورٹی گارڈ بھی دوبارہ افغانستان پہنچ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں القاعدہ کے رکن محمد امین الحق کو جنوب مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ان کے آبائی شہر میں واپس آئے دیکھا جا سکتا ہے۔


محمد امین الحق مشرقی افغانستان کے تورا بورا پہاڑوں میں القاعدہ کے سابق رہ نما اسامہ بن لادن کی موجودگی کے دوران ان کے محافظ دستے میں شامل تھے۔

پاکستان نے 2008 میں امین الحق کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم 2011 عدم ثبوت کی بنیاد پر انہیں رہا کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فتح مبارک،آج مکمل آزادی حاصل کر لی،امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، طالبان

امریکی فوجوں کے افغانستان سے 20 سال بعد ہونے والے انخلا سے خطے میں کئی تبدیلیاں ہو رہی ہیں،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں انسداد دہشت گردی کے عہدیدار کریس کوسٹا نے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کو بتایا کہ امریکی افواج کے تیزی سے انخلا اور افغانستان میں طالبان کے عروج کے ساتھ میں سمجھتا ہوں کہ القاعدہ کے پاس ایک موقع ہے اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 20 سالہ جنگ ختم، امریکا افغانستان سے نکل گیا، طالبان کا جشن،ہوائی فائرنگ

یاد رہے امریکہ کا افغانستان سے انخلا مکمل ہو چکا ہے۔ امریکی وزارتِ دفاع  نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ افغانستان چھوڑنے والا آخری امریکی فوجی ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کیتھ ایف میکنزی نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ سے آخری امریکی پرواز روانہ ہوئی،سیکیورٹی صورت حال خراب ہونے کے بعد ہم نے پلان تبدیل کیا۔

طالبان پر واضح کیا تھا کہ اپنا اور اتحادیوں کا انخلا مکمل کریں گے،طالبان کو بتا دیا تھا کہ انخلا میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں