کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 50 ارب روپے کی گرانٹ منظور


ای سی سی  نے وزارت صحت کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 50 ارب سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی.

ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت  ہوا، اقتصادی رابطہ کمیٹی   کے اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ کورونا ویکسین کے لیے فنڈز ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے فراہم کردہ 50 کروڑ ڈالر کی معاونت کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس: احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کیلئے فنڈز کی سمری موخر

خیال رہے قومی وزارت صحت نےایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرض کے تحت کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے حکومت سے 50 ارب 10 کروڑ  روپے مانگے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور  ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 6 اگست کو معاہدے پر دستخط ہوئے تھے  جس کے تحت اے ڈی بی نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 50 کروڑ ڈالرکا قرض دینے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے قرض کی منظوری کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو  بھی بھیجی گئی تھی۔

سمری میں بتایا گیا تھا کہ  پہلے مرحلے میں ویکسین کی خریداری کے لیے 30 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جس کے تحت وزارت صحت اور  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیمویکسین کی خریداری کریں گے جبکہ رقم تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک روز میں 14 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی

اقتصادی رابطہ  کمیٹی کے اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے بھی ایک کروڑ ڈالرکی گرانٹ منظورکی گئی۔

اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لیے 21 کروڑ 50 لاکھ روپے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔ فنڈز  الیکشن کمیشن کو تکنیکی ضمنی گرانٹ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں لوکل باڈیز انتخابات 12 ستمبرکو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں