پی ڈی ایم کا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ بنتا نہیں ہے، بلاول بھٹو

پی ڈی ایم کا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ بنتا نہیں ہے، بلاول بھٹو

کشمور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں فی الفور صاف و شفاف الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لیے دعا گو ہیں۔

 لوگو! اٹھو اور انقلاب لاؤ، فضل الرحمان نے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ بنتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تو امید ہے کہ پہلے استعفے دیں گے کیونکہ دوستوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ استعفوں کے بنا نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہے تو پہلے بزدار اور پھر عمران کے لیے تحریک عدم اعتماد لائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائیں تو جمہوریت بحال ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ یہ پی ٹی آئی کی پہلی اور آخری حکومت ہے۔ انہوں نے میڈیا اتھارٹی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں میڈیا کی آزادی کے لیے آواز اٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی صحافت پر حملہ کررہی ہے۔

عمران نیازی نے میڈیا پر جو قدغنیں لگائیں کوئی اور حکومت ہوتی تو الٹ دی جاتی، شہباز شریف

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ لوگ اب نوجوان قیادت چاہتے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ آئندہ کچھ عرصے میں بہت بڑی تعداد میں لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو سیاسی سرگرمیوں سے نقصان پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ دوست ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے پر بضد تھے لیکن پھر اپوزیشن نے حصہ لیا تو کامیابی ملی۔

پٹواری نہ مولانا، حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام تبدیلی کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ن لیگ کے بعد خاں صاحب کی کارکردگی بھی دیکھ لی ہے۔


متعلقہ خبریں