حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

Petrolium price

حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات وزارت توانائی کو موصول ہوئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 1.50 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1.50 روپے کمی کے بعد  115 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپیہ 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 86 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں تھیں۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں