وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

waseem akram

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے جعلی خبر دینے پر بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے ٹائمز آف انڈیا اخبار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق براہِ مہربانی ایسی جعلی خبریں پھیلانا بند کریں، اپنی خبر کا ذریعہ درست کریں بھر خبر دیں۔


انہوں نے کہا کہ ٹی او آئی ہندوستان کے سرفہرست اور قابل اعتماد اخبارات میں سے ایک ہے اور اس طرح کی بے بنیاد خبریں صرف اس ادارے کی ساخت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا عہدہ ایک خاص عہدہ ہے لیکن مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ میں اپنی زندگی میں جہاں ہوں وہاں مطمئن ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی بننے کے خواہاں تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے اُن پر رمیز راجہ کو ترجیح دی۔


متعلقہ خبریں