ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس وصول کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی تا اگست 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا اور ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کی گروتھ گزشتہ سال سے 51 فیصد زیادہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسی رفتار سے سالانہ ٹیکس وصولی کا 5829 ارب روپے کا ہدف بھی حاصل کرلیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں