حکومت نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی معاہدہ کیا، شاہد خاقان


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی معاہدہ کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن قومی احتساب بیورو (نیب) ملک میں کیا کر رہا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ملکی تاریخ میں دنیا کا مہنگا ترین ایل این جی کا معاہدہ کیا گیا لیکن ملک میں نام نہاد احتساب کا نظام چل رہا ہے۔ ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزرا پیش گوئیاں کر رہے ہیں کہ 6 ماہ یا ایک سال میں سزا ہو جائے گی۔ چیئرمین نیب سے پوچھتا ہوں کہ ان وزرا کا نیب سے کیا تعلق ہے ؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ویکسینیٹڈ افراد شارجہ کے لیے اڑان بھر سکیں گے

انہوں نے کہا کہ نیب سیاست کو توڑنے چھوڑنے کا نظام ہے۔ گندم، دوائیوں اور آٹے چینی کیے پیسے کھا جائیں لیکن نیب نہیں پوچھے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے انتخابات جلد از جلد اور صاف شفاف ہوں، سیاست میں مفاہمت یا مذاحمت نہیں ہوتی بلکہ سیاست آئین کے مطابق ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں