روسی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

روسی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: روسی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق روسی ویکسین کی سپوتنک کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچی۔ پہلی کھیپ میں سپوتنک کی 10 لاکھ خوراکیں شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سپوتنک کی پہلی کھیپ وزارت صحت کے حوالے کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب این سی او سی نے 18 سال سے کم عمر  افراد کےلیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈلائنز جاری کر دیں.

این سی او سی حکام کا کہنا  ہے کہ بارہ سے 17 سال کی عمر کے کم قوت مدافعت والے افراد کو فائزرویکسین لگائی جائے گی۔ کم قوت مدافعت والے  افراد کو  میڈیکل دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک میں کورونا ویکسینیشن کانیا ریکارڈ بن گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کےلیے لوگوں کے گروپ کی حد کم کرکے 17 سال کردی گئی۔ فائزرویکسین 18 سال سے کم عمر کے افراد کو لگائی جائے گی

سال سے کم عمر افراد کےلیے بے فارم ضروری ہوگا۔ بے فارم پر درج نمبر نیشنل ایمونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن کےلیے استعمال ہوگا۔


متعلقہ خبریں