طوفان باد و باراں سے فاٹا اور خیبرپختونخوا میں 8 جاں بحق

طوفان بادوباراں سے فاٹا اور خیبرپختونخوا میں 8 جاں بحق | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: پاک افغان سرحد پر واقع قبائلی علاقے فاٹا اورخیبرپختونخوا میں طوفان باد و باراں کے دوران مختلف حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پراوینشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق نو شہرہ میں آسمانی بجلی اور سائن بورڈ گرنےسے دو افراد جاں لقمہ اجل بن گئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔

باجوڑ ایجنسی میں چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے مطابق خیبر ایجنسی میں ٹریفک حادثہ کے دوران چارافراد جاں بحق، اور دو زخمی ہوئے۔

ہفتے کی شام چلنے والی طوفانی ہواؤں اور بارش سے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں فصلوں، باغات اور مویشیوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے تاہم اس کے متعلق اعدادوشمار دستیاب نہیں ہو سکے ہیں۔


متعلقہ خبریں