کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش


کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے جس کے بعد شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں 7 جب کہ شاہراہ فیصل پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔

کراچی میں متوقع مون سون بارشیں: گورنر نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا


متعلقہ خبریں