سید علی گیلانی کا مشن کشمیری عوام کے دلوں میں جاری رہے گا، جنرل باجوہ


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مشن کشمیری عوام کے دلوں میں جاری رہے گا۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی جد وجہد آزادی کشمیر کے سرکردہ لیڈر تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد بھارتی قبضے کے خلاف عملی مثال تھی۔

وزیراعظم: سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان، پرچم سرنگوں رہیگا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سید علی گیلانی کا خواب اور مشن حق خود ارادیت کے حصول تک زندہ رہے گا۔


متعلقہ خبریں