ایک وقت آئے گا لوگ اپوزیشن کی وجہ سے ٹی وی نہیں دیکھیں گے، شیخ رشید

ڈاکو راج ختم کرنےکیلئے سندھ کو ڈرون سمیت ہر قسم کا اسلحہ دیں گے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ لوگ اپوزیشن کی وجہ سے ٹی وی نہیں دیکھیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ وِد مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لونگ مارچ ہو سکتا ہے،لانگ مارچ نہیں ہو گا،پاکستان کے حوالے سے 3،4 مہینے بہت اہم ہے اِن کو بھی عقل ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں عمران خان کا امیج بہتر ہوا ہے، الیکشن سے پہلے اپوزیشن کا جھاڑو پھرچکا ہو گا اور یہ ستیاناس ہو جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں۔ قوم سمجھتی ہے کہ عالمی طور پر عمران خان کا طاقتور ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو گھر والوں نے دھکا مارنا ہے انہیں صرف کمپنی کی مشہوری کیلئے رکھا ہوا ہے، شہبازشریف پیدائشی طور پر گیٹ نمبر 4 سے کبھی نہیں نکلے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اِن کی سیاست کیا ہے یہ تو پیدا ہی فوجی گملوں میں ہوئے ہیں، پاک فوج کو بھگوڑے نہیں للکار سکتے، یہ کچھ بھی کر لیں، ان کا وقت ختم ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں