افغانستان میں ٹی ٹی پی والے ہتھیار ڈال چکے ہیں، شیخ رشید


وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی والے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘‘ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے جو لوگ افغانستان جا چکے ہیں، اور دہشتگردی میں ملوث نہیں۔ اُن سے متعلق فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چمن کے راستے داعش کے لوگ داخل ہوسکتے ہیں۔ افغانستان میں لڑائی صرف داعش اور طالبان کی ہو گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پنج شیر بھی طالبان ٹھیک کر لیں گے پھر یہ کیا بیانات دینگے؟ امید ہے افغانستان میں امن ہو گا، دنیا ترقی کی طرف جا رہی ہے۔

دو سال میں بڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے، آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہو گی، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو افغانستان میں بہت نقصان ہوا ان کا پورا اسٹرکچر تباہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کہتا ہوں حالات بدل گئے ہیں ،احتیاط کریں۔ طالبان اب حکومت میں ہیں، مولانافضل الرحمان ان کیلئے مسئلہ اور خراب کرینگے۔


متعلقہ خبریں