وزیراعظم: سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان، پرچم سرنگوں رہیگا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی کے انتقال پرایک روزہ قومی سوگ کا اعلان
کیا ہے۔ پاکستانی پرچم کل سرنگوں رہے گا۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اچانک رحلت کا سن کر افسوس ہوا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سید علی گیلانی کے انتقال پر آج قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور آج سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی جدوجہد آزادی میں گزاری۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں انہوں ںے قابض بھارت کا ریاستی جبر سہا اور اذیتیں برداشت کیں لیکن اس کے باوجود پرعزم رہے۔

معروف کشمیری حریت رہنما اور جدوجہد آزادی کشمیر کے اہم ستون تسلیم کیے جانے والے سید علی گیلانی 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

سید علی گیلانی نے پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے مدد کی اپیل کردی

سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے تھے اور وہ تحریک حریت جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی تھے۔

وہ گزشتہ کئی سالوں سے گھر میں نظربند تھے۔ وہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے جابرانہ قبضے کے سخت مخالف تھے۔ انہوں نے کئی سالوں تک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی قیادت کی۔

وہ پہلے جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن تھے لیکن بعد میں انہوں نے تحریک حریت کے نام سے اپنی جماعت قائم کر لی تھی۔

سید علی گیلانی 1972، 1977 اور 1987 میں تین مرتبہ جموں و کشمیر کے حلقہ سوپور سے کشمیر اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے۔

وزیراعظم کا سید علی گیلانی کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ان کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے الفاظ یاد رہیں گے کہ ‘ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے’۔


متعلقہ خبریں