سید علی گیلانی کا انتقال: آزاد کشمیر میں3روزہ سوگ،مقبوضہ وادی میں پابندیاں، چھاپے

سید علی گیلانی کا انتقال: آزاد کشمیر میں 3 روزہ سوگ، مقبوضہ وادی میں پابندیاں، چھاپے

مظفرآباد: آزادکشمیر حکومت نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تین روزہ سوگ اور ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم: سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان، پرچم سرنگوں رہیگا

ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے فوری بعد بھارت نے مقبوضہ وادی میں شہریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی غاصب حکومت نے وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کے مطابق مقبوضہ وادی چنارمیں قابض بھارت کی درندہ صفت فوج نے سید علی گیلانی کے گھر کا نہ صرف محاصرہ کرلیا ہے۔

بھارت کی قابض افواج سید علی گیلانی مرحوم کے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی پکڑ دھکڑ کے لیے چادو و چہار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے چھاپے بھی مار رہی ہے۔

حریت رہنماسید علی گیلانی کیلئے پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

حریت رہنما عبدالحمید لون کے مطابق سید علی گیلانی کو مزار شہدا سری نگر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں