علی گیلانی آزادی کا خواب لیے دنیا سے رخصت ہو گئے، مشعال ملک


اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی آزادی کا خواب لیے دنیا سے رخصت ہو گئے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سید علی گیلانی کی وفات پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے جموں و کشمیر کی قوم یتیم ہو گئی اور کشمیری قوم نے عظیم رہنما کو کھو دیا۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی شناخت اور آزادی کے لیے سید علی گیلانی نے جدوجہد کی۔ ہم نے مسلم امہ اور انسانیت کے ایک بہت بڑے لیڈر اور مسیحا کو کھو دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے

انہوں نے آخر میں سید علی گیلانی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو بلند درجات عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سید علی گیلانی کے انتقال پر آزاد کشمیر حکومت نے ایک دن کی چھٹی اور 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں آج غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں