80 سال بعد کسی ہاتھی کے جڑواں بچوں کی پیدائش


جنوبی ایشیا کے ملک سری لنکا میں 80 سال بعد کسی ہتھنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کولمبو سے کچھ فاصلے پر بنائے گئے ہاتھیوں کے سنٹر میں موجود 25 سالہ “سورنگی” نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

ہاتھیوں کی دیکھ بھال کے لیے سری لنکن حکومت کی جانب سے پناولا کے مقام پر 1975 میں بنائے گئے آشرم کے حکام کے مطابق کچھ دن قبل ہی انہوں نے ہاتھیوں کے ہمراہ دو چھوٹے ہاتھی دیکھے تھے۔

جس کے بعد انہوں نے کئی دن تک ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ اس ہتھنی نے ان جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

سنٹر کی انتظامیہ اور ڈاکرز کا کہنا ہے کہ دونوں بچے معمول سے تھوڑے چھوٹے ہیں لیکن ماں اور بچے بالکل محفوظ اور صحت مند حالت میں ہیں۔


یہ ادارہ ایک اہم سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے تاہم جانوروں کی حفاظت اور کورونا وائرس کی پابندیوں کو دیکھتے ہوئے اسے سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

سری لنکا میں آخری مرتبہ 1941 میں کسی بھی ہتھنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

سورنگی نے 2009 میں بھی ایک نر ہاتھی کو جنم دیا تھا جب کہ اب بھی ان کے ہاں دونوں نر ہاتھی پیدا ہوئے ہیں۔

سری لنکن حکومت نے  جانوروں کی حفاظت کے لیے سخت قوانین فافذ کر رکھے ہیں، برا سلوک کرنے والے ملزم کو تین سال قید کی سزا تک ہو سکتی ہے اور ان سے ہاتھی چھین کر سرکاری تحویل میں لے لیا جاتا ہے۔

کیونکہ سری لنکا کا امیر طبقہ  اپنی دولت کی نمائش کے لیے ہاتھیوں کو پالتو جانوروں کے طور پررکھتے ہیں جبکہ ان کے ساتھ برا برتاو کے بھی کئی واقعات رپورٹس ہو چکے ہیں۔

سرکاری ریکارڈز کے مطابق سری لنکا بھر میں 200 کے قریب ہاتھی گھروں میں موجود ہیں۔ جبکہ ملک میں 75 ہزار سے زائد ہاتھی پائے جاتے ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں