تحریک انصاف کا سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے اعلان


پاکستان تحریک انصاف نے سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے اعلان کر دیا ہے۔

سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ آج دن 2 بجے ادا کی جائیگی، غائبانہ نمازِ جنازہ پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے 3۔اے کینال ویو سوسائٹی لاہور میں ادا کی جائے گی۔

نماز جنازہ میں تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز احمد چودھری سمیت مرکزی، ریجنل اور مقامی قائدین شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزراء بھی غائبانہ نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گے، تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی جانب سے سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی گھر سے زبردستی اٹھایا، عبداللہ گیلانی

گزشتہ رات  مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کی ایک انتہائی توانا آواز بابائے حریت سید علی گیلانی آج سرینگر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا جسکی وجہ سے انکی صحت انتہائی گر چکی تھی۔

بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی ان کے آبائی گھر کے پاس ہی سپرد خاک کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں