سرینا ولیمز ونڈر وویمن بن گئیں


 ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ونڈر وویمن کا روپ دھار لیا۔

سرینا ایک کمرشل میں ٹینس مشین سے مقابہ کرتے ہوئے ونڈر وویمن کے روپ میں نظر آ رہی ہیں ۔منگل کو ریلیز ہونے والے ایک نئے ٹی وی اشتہار میں 1984 فلم کے مشہور مال کے منظر کو دوبارہ بنایا گیا ہے۔

39 سالہ اسپورٹس اسٹار ٹی وی کے نئے کمرشل میں ٹینس بال شوٹنگ روبوٹ سے لڑائی  کرتی نظر آئیں ۔  اشتہار میں ان کے ساتھ62 سالہ گرینڈ سلیم چیمپئن جان میک اینرو بھی نظر آئے۔

سرینا  کو ونڈر وویمن کے لباس میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے، انہوں نے سرخ گولڈن رنگ کا لباس اور نیلے رنگ کا سکرٹ پہن رکھی ہے اور وہ پورے مال میں گیندوں کو اچھال رہی ہیں۔

انہیں ونڈر وویمن کا مکمل انداز دینے کے لیے گھنٹوں تک اونچے کلاسک جوتے، ماتھے پر سونے کا زیور اور کمر سے ساتھ لٹکتی رسی سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں