بھارتی ڈیلٹا پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اسد عمر

بھارتی ڈیلٹا پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ عالمی سطح پر مشاہدے کے مطابق بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیلتا ہے اور پاکستان میں بھی بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے اور بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ سے اسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر تجارت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

واضح رہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس  کے باعث مزید 89 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 103 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں