اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت خطرے سے باہر

اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت خطرے سے باہر

بھارتی معروف اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق گزشتہ روز دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انکے عزیز دوست فیصل فاروق  نے بتایا کہ اب اداکارہ کی طبعیت حطرے سے باہر ہے اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت بگڑ گئی

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سائرہ بانو ہندوجا اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔ ان کی طبعیت  ناساز ہو گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سائرہ بانو کو بلند فشار خون کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 77 سالہ سائرہ بانو کو اسی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے شوہر دلیپ کمار کو داخل کیا گیا تھا۔

سائرہ بانو نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1961 میں جنگلی فلم سے کیا تھا۔

1961 میں فلم جنگلی میں اداکاری کے لیے ان کو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ 1967 میں فلم شاگرد اور دیوانہ میں اداکاری کے لیے ان کو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ 1974 میں فلم سگینہ میں اداکاری کے لیے ان کو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار دلیپ کمار رواں سال 7 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔


متعلقہ خبریں