کبھی ہلکی، کبھی تیز، بارش آئی،گرمی گئی، لوگ لطف اٹھاتے رہے


شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کے بعد موسم خوشگوارہو گیا۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاون،بحریہ ٹاون ،بن قاسم ،گلشن حدید،نادرن بائی پاس،لکی چڑھائی میں بوندا باندی ہوئی۔

نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن اور اطراف میں بھی وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اورکبھی تیز بارش ہوئی،

بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لوگ بھی  لطف اندوز ہوتے رہے۔

کراچی  کے علاقے سرجانی ٹاون میں سب سےزیادہ18ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،اورنگی ٹاون میں 10.6،پی اے ایف مسروربیس پر10ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  4 ستمبر تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 1900 میں سے 1400 فیڈر ٹرپ کرگئے  تھے اور کراچی کے کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی تھی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ ، گلگت بلتستان ، لسبیلا،چمن، ساہیوال اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔


متعلقہ خبریں