1270 روپے دیں،بوسٹر لگوائیں، جہاں جانا ہے جائیں

موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن سے زیادہ مؤثر

پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز کر دیا گیا، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ 1270 روپے دیں، سلپ دکھائیں، بوسٹر لگوائیں اورجہاں جانا  چاہتے ہیں جائیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بیرون ملک جانے کے خواہاں شہری بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے این سی او سی کی جانب سے 1270 روپے فیس مقرر کی گئی ہے جو نیشنل بینک میں جمع کروانی ہو گی۔

شہری نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں فیس ادا کر کے رسید حاصل کریں اور سلپ دکھا کر بوسٹر ڈوز لگوائی جا سکتی ہے۔ایکسپو سینٹر میں شہریوں کو فائزر ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں کورونا ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری

این سی او سی نے  کہا تھا کہ ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پربوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

یاد رہے کہ بیرون ملک جانے کے خواہمشند افراد کو بوسٹر ڈوز کی ضرورت ہے، دنیا کے کئی ممالک نے ایک مخصوص ویکسین لگوانے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

 


متعلقہ خبریں