کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن: پی ٹی آئی نے فوج تعینات کرنیکا مطالبہ کردیا

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن: پی ٹی آئی نے فوج تعینات کرنیکا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے دوران فوج تعینات کی جائے۔

کنٹونمنٹ بورڈز کو بھی گرانٹ ان ایڈ دینے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق یہ مطالبہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے لکھے گئے خط میں مأقف اختیار کیا ہے کہ فوج کی سیکیورٹی کے بغیر کرائے جانے والے انتخابات شکوک و شبہات کی زد میں رہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن: الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ٹیکنیکل ایوالیوایشن کمیٹی تشکیل

سیف اللہ خان نیازی نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی عدم موجودگی سے دھاندلی کے راستے کھلے ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے خبردار کرتے ہوئے خط میں کہا ہے کہ مقامی سیاسی کھلاڑی جعلی ووٹوں سے دھاندلی کرسکتے ہیں۔

صدر مملکت نے الیکشن تیسری ترمیم آرڈیننس پر دستخط کر دیے

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی نے اپنے خط میں الیکشن کمیشن سے مالبہ کیا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اورشفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے فوج سے معاونت حاصل کی جائے۔


متعلقہ خبریں