موڈرنا کے غلط اسپیلنگ نےسیاح کو جیل کی سیر کرادی


 ہوائی کی سیرکی خواہشمند سیاح خاتون ہیرا پھیری کے باعث جیل کی سیر کو جاپہنچی۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق 24 سالہ خاتون نے ہوائی کی سیر کے لیےجعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا۔ خاتون سیاح کی ہیرا پھیری اس وقت پکڑی گئی جب سرٹیفکیٹ پرموڈرنا غلط اسپیلنگ پائے گئے۔ سرٹیفکیٹ پر  موڈرنا کی جگہ مدیرنا لکھا ہوا تھا،جسے ائیر پورٹ پر اسکینرزنے فوراًپکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین لگوائیں، سرٹفیکیٹ دکھائیں، قرنطینہ سے جان چھڑائیں

کورٹ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی کے 10 دن کے مسافر قرنطینہ کو نظرانداز کرنے کے لیے  خاتون نے ریاست کے سیف ٹریولز پروگرام میں ویکسینیشن کارڈ اپ لوڈ کیا اور 23 اگست کو جنوب مغربی ایئرلائن کی پرواز پر ہونولولو پہنچی۔

ہوائی اٹارنی جنرل کے تفتیشی ڈویژن کے ایک خصوصی ایجنٹ نے بتایا ہے کہ ہوائی اڈے کے اسکرینرز نے مشکوک غلطیاں پائیں۔ جیسے کے موڈرنا ویکسین کے اسپیلنگ کا غلط ہونا اور یہ کہ خاتون  کا گھر الینوائے میں ہے اور اس نے ویکسین ڈیلاویئر میں لی۔

ڈیلاوئیر کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ اس خاتون کے نام اور پیدائش کی تاریخ کے تحت ویکسینیشن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو ریلوے ٹکٹ نہیں ملے گا

عدالتی دستاویزات کے مطابق ، مشکوک کارڈ کے علاوہ ، جو سفری معلومات اس نے فراہم کی وہ نا مکمل ہیں،  معلومات میں ہوٹل ریزرویشن نمبر اور واپسی کی پرواز کی معلومات شامل نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے جرم میں اور بھی سیاحوں کو پکڑا گیا ہے جن میں ایک باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں