خطرناک جھولےکی سواری نے لڑکی کی جان لے لی


 ترکی میں کامیکازے فیئر گراؤنڈ کی سواری کے دوران قے سے دم گھٹنے پر 19 سالہ لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

استنبول کے امیوزمنٹ پارک میں کامیکازے  جھولے کی سواری کے دوران لڑکی بے ہوش ہو گئی اور قے آنے پر دم گھٹنے سےجان سے گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان: دنیا کی سب سے تیز رفتار رولر کوسٹر بند

والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لڑکی کوخراب حالت میں دیکھ کر جھولا روکنے کا کہتے رہے لیکن عملے نے جھولا روکنے سے انکار کر دیا۔

جھولا رکنے پر لڑکی کو بے ہوش پایا گیا اور اسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز  کے مطابق اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی لڑکی کی موت واقع ہو چکی تھی۔

پارک کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لڑکی آخری تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید ماسک اور سرمئی حجاب میں موجود لڑکی جھولا چلنے کا انتظار کر رہی ہے۔

لڑکی کے والدین نے پارک کے عملے پر کیس کرنے کا کہا ہے،تاہم اس ضمن میں فی الحال  پارک انتظامیہ کے خلاف کوئی باقاعدہ شکایت درج کرنے کی اطلاع نہیں ہے

یاد رہے کہ  اسے پہلے جاپان میں حادثات کے باعث تیز ترین رولر کوسٹر کو بند کر دیا گیا تھا۔  دنیا کی سب سے تیزرفتار رولر کوسٹر کی وجہ سے کئی شہری شدید زخمی ہوئےتھے۔

رپورٹ کے مطابق ڈو ڈونپا رولرکوسٹرکی وجہ سے دسمبر 2020 سے اگست 2021 تک چار لوگوں میں ہڈیاں ٹوٹنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

تاہم کئی ذرائع کا خیال ہے کہ ہڈیاں ٹوٹنے یا فریکچر ہونے کے واقعات اس سے کہیں زیادہ ہوسکتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے جھولے کا افتتاح

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی تیزرفتاری کی وجہ سے جھٹکوں سے لوگوں کو فریکچر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رولر کوسٹر صرف ڈیڑھ سیکنڈ میں صفر سے 180کلومیٹر تک جاپہنچتی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں میں کمر اور گردن کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں