کثیر المنزلہ عمار ت کیس،سابق ڈی جی سی ڈ ی اے گرفتار


احتساب عدالت اسلام آباد نےسیکٹرایف سیون اسلام آباد میں کثیر المنزلہ عمار ت کیس  کافیصلہ سنادیا.

احتساب عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر ایف سیون میں کثیر المنزلہ عمار ت کے کیس میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) غلام مرتضیٰ ملک کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت نے خواجہ آصف کی درخواست منظور کر لی

غلام مرتضیٰ سمیت کیس میں ملوث تمام مجرموں کو احتساب عدالت اسلام آباد کے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں کثیر المنزلہ عمار ت کیس کافیصلہ سنایا۔  فیصلے میں  شاپنگ سینٹر کی غیر قانونی منزلیں بنانے والے مالک رانا قیوم کو 7 سال قیداور ایک ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

احتساب عدالت نے سی ڈی اے افسران عمار ادریس، خلیل احمد، خادم حسین کو بھی قید کی سزاسنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احاطہ عدالت سےملزم گرفتار: نیب اہلکار اکھاڑے میں آئے تھے؟ سپریم کورٹ نے بلا لیا

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تمام مجرمان پر عمارت کی غیرقانونی منزلیں بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں