کورونا سے بچنا ہے تو ویکسین لازمی ہے


کورونا وائرس سے اگر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانی ہے تو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانی ضروری ہیں۔

نئی تحقیق کے مطابق ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرنے والے افراد کو اگر کورونا ہو بھی جائے تو ان میں لانگ کووڈ کا امکان 49 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

برطانیہ کی نئی طبی میں ماہرین نے یوکے زوئی کووڈ سیمپٹم اسٹڈ ایپ کے ڈیٹا جو 8 دسمبر 2020 سے 4 جولائی 2021 تک جمع کیا گیا تھا کا تجزیہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسینیشن بھی کام نہ آئی، کورونا نے اسرائیل کو جکڑ لیا

اس ڈیٹا میں 12 لاکھ 40 ہزار افراد نے ویکسین کی ایک خوراک استعمال کی تھی جبکہ 9 لاکھ 71 ہزار 504 نے 2 خوراکیں استعمال کی تھیں۔
محققین نے اپنی تحقیق کے لیے عمر، جسمانی یا ذہنی اور دیگر کا موازنہ ویکسینیشن کے بعد ہونے والی بیماری کی نوعیت سے کیا ہے۔

طبی جریدے دی لانسیٹ انفیکشیز ڈیزیز میں شائع ہوئی رپورٹ میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کی 2 خوراکوں کے بعد بھی کوئی کووڈ کا شکارہوجاتا ہے تو بھی اس میں طویل المعیاد علامات کا خطرہ ویکسینیشن نہ کرانے والے مریضوں کے مقابلے میں 49 فیصد کم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ: کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 51 لاکھ خوراکیں ضائع

اسی طرح ویکسینیشن کے بعد بیماری پر ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 73 فیصد تک کم ہوتا ہے اور بیماری کی شدید علامات کا خطرہ 31 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

ان تمام علامات کی شدت معمولی ہوتی ہے اور ویکسینیشن والے افراد کی جانب سے ان کو رپورٹ کرنے کی شرح بھی کم ہوتی ہے اور بیماری کے پہلے ہفتے میں متعدد علامات کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں