خیبرپختونخوا: 8 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ

خیبرپختونخوا: 8 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

کورونا: 24 شہروں میں تعلیمی اداروں، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور تقاریب پر پابندیاں

ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک کے درمیانی عرصے میں بند رہیں گے۔

حکومتی نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ان میں پشاور، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ اور سوات شامل ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا پھر تیز: تعلیمی ادارے، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع ہری پور اور ڈی آئی خان میں بھی تعلیمی ادارے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں