وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد حکومت کوسپورٹ کرنا نہیں، سپریم کورٹ بار

وکلا تنظیمیں قانونی اصلاحات کے ایجنڈے میں حکومت کا ساتھ دیں، وزیراعظم

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا مقصد حکومت کی سپورٹ کرنا  نہیں تھا۔

اسلام آباد سے  جاری اعلامیہ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا انتظام وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کیا تھا۔ملاقات میں وکلا برادری کو درپیش مسائل اور خصوصاً ہاوسنگ اسکیم کا معاملہ زیر بحث آیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ یا ججز تقرری بارے بار ایسوسی ایشن کا موقف واضح ہے،حکومت کو جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف درخواست واپس لینی چاہیئے،سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وفد سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم  نے کہا تھا کہ وکلا تنظیمیں قانونی اصلاحات کے ایجنڈے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

وفد میں احمد شہزاد، فاروق رانا، محمد اجمل خان، محمد ارشد باجوہ چوہدری، قاضی عبدالحمید صدیقی، شیریں عمران، محمد افضل جنجوعہ، عارف محمود چوہدری، محمد ناصر اقبال صدیقی، سید محمد اسدعباس شاہ، عبدالمالک بلوچ، عبدالرزاق شر، فدا بہادر، جام آصف محمود، منیر احمد خان، احمد زیرک، راجہ عامر خان اور راجہ اشفاق احمد شامل تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزرا فواد چودھری، بیرسٹر فروغ نسیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان بھی موجود تھے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ وکلا  تنظیموں کی جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

قبضہ گروپ کیخلاف جہاد کررہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جس میں قانون کی بالا دستی ہو۔ انہوں نے کہا کہ  خوشحالی انصاف اور عدل کے نظام سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں مفاد پرست عناصر نے قانون کا غلط استعمال کیا جس کی وجہ سے ماضی میں امیر اور طاقتور طبقہ قانون کی گرفت سے آزاد رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ کمزور طبقات کا قانون کے غلط استعمال کے ذریعے استحصال کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لا رہی ہے۔

مہنگائی پر اجلاس: افسران نے معطلیاں گنوا دیں، کارروائی ناکافی، نتائج بتائیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کہا کہ وکلا برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے  یقین دہانی کرائی کہ درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں