پنج شیر پر طالبان کا قبضہ: احمد مسعود اور امراللہ صالح فرار


افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ پنجشیر کا قبضہ کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مفرور نائب صدر امراللہ صالح پھر فرار ہو گئے ہیں جب کہ احمد مسعود بھی منظر سے غائب ہیں۔

افغان طالبان کے مطابق پنج شیر میں جلد امن قائم ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وادی پنجشیر میں طالبان اور قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان (این ایف آر اے)  کے درمیان باضابطہ طور پر لڑائی کا آغاز ہوا تھا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق دوران فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا۔

وادی پنجشیر: مذاکرات ناکام، جھڑپیں جاری،20 طالبان مار دیئے، احمد مسعود کا دعویٰ

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ مخالفین کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جب کہ این ایف آر اے کے ترجمان نے بھی طالبان کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں