کراچی: کل بھی بارش، انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی


کراچی میں بارش کے باعث کل ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انٹر بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات نے کل بھی شہر بھر میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیز بارش کی وجہ سے طلبا اوروالدین کو پریشانی کا سامنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کراچی میں پھر بارش، پانی جمع، گاڑیوں کی لمبی قطاریں،کل بھی تیار رہنا

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے اعداد وشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاون میں 47 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ، میٹ کمپلیکس پر 34.4، نارتھ کراچی میں 28.4 اور سرجانی میں 28.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ پی اے ایف فیصل بیس پر 23.2، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 21.2 اور جناح ٹرمینل میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف مسرور بیس پر20، کیماڑی میں 12.7 اور ناظم آباد میں 10.7 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اورنگی ٹاون میں 9 اور قائد آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں