جاروو چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھی کود پڑا


بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کے مداح جاروو پھر کود پڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاروو پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوران تیسری بار گراؤنڈ میں داخل ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاروو آج بولر بن کر میدان میں آئے تھے اور بولنگ کرتے ہوئے نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے جانی بریسٹو سے ٹکرا گئے تھے۔

بھارتی ٹیم کے پرستار جاروو نے سب سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے فیلڈنگ ممبر کی حیثیت سے لارڈز میں داخل ہوئے تھے اور فیلڈنگ کی ہدایت دے رہے تھے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فین کو سزا مل گئی

اس کے بعد ہیڈنگلے وہ روہت شرما کے آؤٹ ہوتے ہی پیڈز پہن کر بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں آگئے تھے جنہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ کر میدان سے باہر نکال دیا تھا۔

ان کے اس اقدام کے بعد یارکشائر کرکٹ کلب (وائی سی سی) نے ان کے ہیڈنگلے میں داخل ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔


متعلقہ خبریں