کراچی میں موسلادھاربارش کے بعد جگہ جگہ پانی جمع



کراچی میں رات گئے تک بارش کے بعد مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے اور آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے.

ضلع وسطی میں کے ڈی اے چورنگی اور ناگن چورنگی پر پانی  جمع ہو گیا۔ کے ڈی اے چورنگی نالہ ، نارتھ ناظم آباد بلاک این کا نالہ ،گجر نالہ ، ایف بی ایریا نالہ اور سونگل نالے کے اطراف بھی بارش کا پانی اور کچرا جمع رہا۔ انتظامیہ نے نکاسی آب کا کام شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پھر بارش، پانی جمع، گاڑیوں کی لمبی قطاریں،کل بھی تیار رہنا

گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاون میں 81ملی میٹرریکارڈکی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدیدمیں73ملی میٹر،فیصل بیس میں ستر ملی میٹر،یونیورسٹی روڈ پر69ملی میٹربارش ہوئی.

اولڈائیرپورٹ کےعلاقے میں 61ملی میٹر،جناح ٹرمینل57ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔ نارتھ کراچی میں  48اعشاریہ6ملی میٹر،سرجانی ٹاون میں 38اعشاریہ 8ملی میٹر، قائدآباد میں 35ملی میٹر،مسروربیس میں 34ملی میٹر،اورنگی ٹاون میں33ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈیفنس فیرٹو میں 21اعشاریہ2ملی میٹر، ناظم آباد میں21ملی میٹر،کیماڑی میں 16اعشاریہ7ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نےآج بھی کراچی شہر میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

دوسری جانب تیز بارش کے باعث سندھ بھر میں تمام نجی اسکول بند رکھے گئے ہیں اور آج  ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات  اور  بارہویں جماعت کے  پریکٹیکلز بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ترجمان انٹربورڈ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج  بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے اس لیے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ  نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں