سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی متبادل ’بیپ‘ ایپ تیار


وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری ملازمین کے لیے واٹس ایپ کی متبادل بیپ ایپلیکیشن تیار کر لی۔

ایپ سے متعلق وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اگلے چند ہفتوں کے بعد ہم بیپ ایپلیکیشن لانچ کرنے جارہے ہیں۔ یہ ایپ تمام سرکاری ملازمین کے لیے ہو گی۔

واٹس ایپ پر 44 ارب سے زائد کا جرمانہ

سید امین الحق نے بتایا کہ اس ایپ کی دیکھ بھال این ٹی سی کریں گی، اس لیے یہ محفوظ ہو گی، یہ ایپ بن چکی ہے ٹرائل پر ہے، چند ہفتوں میں لانچ کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اس ایپ میں صرف ٹیکسٹ میسج کی سہولت ہو گی۔ دوسرے مرحلے میں وائس اور ویڈیو کال کی سہولت بھی موجود ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ایپ کو ابتدائی سٹیج میں صرف وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے لانچ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری ملازمین کو خط لکھ کر واٹس ایپ استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔


متعلقہ خبریں