اصلی کنیزہ نے کسی اور کا غصہ پی ٹی آئی پر نکالا، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کابینہ کا بلدیاتی نظام ازسر نو تشکیل دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اصلی کنیزہ نے کسی اور کا غم و غصہ پی ٹی آئی پر نکال دیا۔

راولپنڈی  میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش پر بات کرنے کا ارادہ تھا،لیکن کچھ لوگوں کوڈوز دینا پڑتی ہے،ن لیگ کے ترجمان بےبنیاد باتیں کررہے ہیں۔

مریم نواز کو کنیزہ پر اعتماد نہیں ،8سال سے اصلی کنیزہ آگے آنے کی کوشش کررہی ہیں،کبھی ہیلی پیڈ،کبھی ادویات تو کبھی کیا الزامات لگارہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ ہر سال ہر وزارت کی آتی ہے ،یہ نہیں ہوتاکہ وزارت جوبھی کرے تو پوچھنے ولا کوئی نہ ہو،2008سے آج تک کی ایڈیٹر جنرل کی رپورٹس پڑھیں،کسی میں بھی 10 ارب سے کم کی کرپشن نہیں۔

شہبازشریف نے آج پیشی پر کہا  کہ ان کا شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں ،نوازشریف نے بھی یہی بات کی تھی کہ ان پرالزامات بےبنیاد ہیں۔
نوازشریف سے پوچھاتو انہوں نے بچوں پر ملبہ ڈالا اور بچوں نے والد پر۔

52لاکھ روپے کاذاتی ہیلی پیڈ سرکاری زمین پر بنا،جاتی امرا میں عوام کے ٹیکسوں سے لمبی دیواریں بنائی گئیں۔


متعلقہ خبریں