کیلیفورنیا میں ہوائی ٹیکسی تیار، آزمائشی پروازیں شروع

کیلیفورنیا میں ہوائی ٹیکسی تیار، آزمائشی پروازیں شروع

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوائی ٹیکسی تیار کر لی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا میں تیار کردہ ہوائی ٹیکسی کی ناسا نے آزمائشی پروازیں بھی شروع کر دیں۔ الیکٹرک ائیرکرافٹ میں عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت موجود ہے۔

تیار کردہ ہوائی ٹیکسی 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گی اور اسے مستقبل میں ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق تیار کردہ ہوائی ٹیکسی 2024 تک مسافروں کے لیے دستیاب ہو گی۔

اس سے قبل ایک اور فلائنگ کار تیار کرنے والی کمپنی نے اپنی پروٹو ٹائپ کار کی آزمائشی پرواز سلواکیہ کے دو شہروں کے درمیان کی۔ کین ویژن کی ایئر کار نامی یہ گاڑی مغربی ملک سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوا اور نیترا کے درمیان 35 منٹ تک پروازکرتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی فضائی ریس کار مارکیٹ میں آ گئی

خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرکار میں 160 ہارس پاور کا بی ایم ڈبلیو انجن موجود ہے جب کہ ایک فکسڈ پروپلر سے بھی لیس ہے۔ ایئر کار کے متعلق بتایا گیا ہے کہ 3 منٹ سے بھی کم وقت میں یہ گاڑی طیارے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں