دوا کام آئی نہ ڈاکٹر: 40 سال سے چینی خاتون سو نہ سکی

چینی خاتون کا 40 سال سے جاگنے کا دعویٰ

بیجنگ: چین میں ایک خاتون نے مسلسل 40 سال  سے جاگنے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلسل 40 سال سے جاگ رہی ہیں اور سونے کے لیے کوئی بھی دوائی کارگر ثابت نہیں ہوتی۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ 40 سال کے دوران ذرا بھی نہیں سوئیں۔ وہ آخری بار 4 یا 5 سال کی عمر میں سوئی تھیں۔ خاتون کے پڑوسیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے مشاہدہ بھی کیا ہے کہ مذکورہ خاتون کافی عرصے سے نہیں سوئیں۔

چینی خاتون کے شوہر نے بھی ان کے مسلسل جاگنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو نیند کی دوائیں بھی لا کر دیں لیکن وہ دوائیں بھی بے سود ثابت ہوئیں جبکہ اس حوالے سے ڈاکٹرز سے بھی رجوع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناپسندیدہ آواز منہ پر مارنے والا آلہ تیار

ڈاکٹر نے مذکورہ خاتون کی نیند کو چیک کرنے کے لیے انہیں 48 گھنٹے کے لیے مشاہدے میں بھی رکھا جس سے انہیں چونکا دینے والی معلومات حاصل ہوئیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ سوتی ضرور ہیں لیکن وہ عام انسانوں کی طرح نہیں سوتیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون جب سوتی ہیں تو ان کی آنکھیں کھلی رہتی ہیں اور وہ اس دوران باتیں بھی کرتی ہیں۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے لوگ نیند میں باتیں کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں