نور مقدم کیس: ظاہر جعفر کے والد نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

نورمقدم قتل کیس، فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی.

ذاکر جعفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں  درخواست ضمانت دائر کی جو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے،جسٹس عامر فاروق پیر کوسماعت کریں گے۔

ملزم ذاکر جعفر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو کلعدم قرار دے کر ضمانت پر رہا کیا جائے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے۔ ملزم کے والدین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ظاہر جعفر پاگل نہیں، شراب نوشی کا عادی تھا، مالک تھراپی ورکس

نور مقدم قتل کیس سے متعلق دائر درخواست میں ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی نے ملزم ظاہر جعفر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے جیل سے رہائی کی استدعا کی تھی۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیٹے کی جانب سے لڑکی نور مقدم کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں، قتل کے بارے میں وہ آگاہ تھے اور نہ ہی حقائق چھپائے ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پہلے دن سے میرے موکل نے قتل کی مذمت کی ہے، ہم متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں